بلاول بھٹو زرداری سے حامد میر،فیصل کریم کنڈی اور سید نوید قمر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے صحافی حامد میر ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر کی ملاقات ۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے ملک کےمعروف صحافی اور نجی ٹی وی کے اینکر حامد میر نے اسلام آباد میں ملاقات کی ، اس موقع پر حامد میر نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی اور مرحوم کی اپنی جماعت کیلئے کی گئی خدمات کو سراہا۔

پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے بھی ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن اور صوبے میں بڑھتی لاقانونیت پر بھی بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین کواربوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان