صادق آباد : ٹائر پھٹنے سے بس الٹ گئی، 3 مسافر جاں بحق، 34زخمی

May 15, 2024 | 08:27:AM
رحیم یار خان میں مسافر بس ٹائر پھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہو گئے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک جاوید)  صادق آباد  میں مسافر بس ٹائر پھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 34زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بدقسمت بس کو حادثہ صادق آباد کے علاقے میں موٹروے ایم 5 اقبال آباد انٹرچینج کے قریب پیش آیا، بس اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھی کہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے راستے میں ہی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 34شدید زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں:  منافع بخش قومی اداروں کی نجکاری مناسب حکمت عملی نہیں: سلیم بخاری

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا، پولیس کے مطابق بس کو حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔