عمران خان کی جان کو خطرہ۔  پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھالیا

May 15, 2022 | 14:58:PM
عمران خان کی جان کو خطرہ۔  پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھالیا
کیپشن: عمران خان جان کو خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان کے لئے ایئر پورٹ پر وی آئی پی پروٹوکول مانگ لیا گیا۔

 عمران خان کو ایئرپورٹ پر وی آئی پی لاؤنج استعمال کرنے کی اجازت کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین سیکریٹریٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف کو خط لکھا ہے۔خط کے متن کے مطابق عمران خان کو آمد اور روانگی کے لیے وی آئی پی لاؤنج استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور بارش کاامکان

پی ٹی آئی کے خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں، ان کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر انٹری اور ایگزٹ کے لیے چائنا گیٹ کے استعمال کی اجازت دی جائے۔خط میں اے ایس ایف سے بھی سابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت نے بیویوں سے معافی مانگ لی۔ روتے ہوئے آخری ویڈیو پیغام