کراچی ائیرپورٹ سے جعلی اسناد پر سائپرس جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، مسافر آف لوڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خورشید رحمانی)ایف آئی اے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جعلی تعلیمی اسناد پر سائپرس جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافر حسنین رضا نارتھ سائپرس کے لیے اسٹڈی ویزا استثنیٰ لیٹر پر سفر کر رہا تھا،امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مزید جانچ کے لیے روکا گیا،مسافر نے پریسٹن یونیورسٹی اسلام آباد کی ڈگری اور ٹرانسکرپٹ پیش کیے۔
انھوں نے بتایا کہ دستاویزات پر ایچ ای سی اور وزارت خارجہ کی تصدیق موجود تھی،جانچ کے دوران مذکورہ اسناد مشکوک پائی گئیں،مزید پوچھ گچھ پر مسافر نے اعتراف کیا کہ اس نے مذکورہ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل نہیں کی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کے مطابق جعلی اسناد ایجنٹ شعیب طارق نے 6 لاکھ 70 ہزار روپے کے عوض تیار کروائیں،مسافر کے پاس یونیورسٹی آف لاہور کی ایک اور مشکوک ڈگری بھی پائی گئی۔
انھوں نے بتایا کہ مذکورہ حقائق کی روشنی میں مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا،مسافر کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :مشرق وسطیٰ کے لئے آج بھی 80 پروازیں منسوخ