آبنائے ہرمز کے قریب ایک ہزار جہازوں کا جھمگٹ،200آئل ٹینکر راستہ ملنےکےمنتظر

Mar 15, 2026 | 20:33:PM
 آبنائے ہرمز کے قریب ایک ہزار جہازوں کا جھمگٹ،200آئل ٹینکر راستہ ملنےکےمنتظر
کیپشن: بدھ 11 مارچ 2026 کو  ایران کے ساتھ امریکہ اسرائیل تنازعہ کے درمیان، آبنائے ہرمز کے قریب خلیج میں ایک ٹینکر چل رہا ہے۔ یہ تصویر عمان کی مسندم گورننس کی سرحد کے قریب  شمالی راس الخیمہ سے بنائی گئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے درمیان سینکڑوں تیل بردار  بحری جہاز آبنائے ہرمز کے قریب اس جنگ زدہ تنگ سمندری راستے سے گزرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
الجزیرہ نیوز نے اتوار کی شب رپورٹ کیا کہ اس وقت تقریباً 1,000 بحری جہاز آبنائے ہرمز  میں سے گزرنے کا موقع ملنے کے منتظر ہیں، ان  بحری جہازوں میں تقریباً 200 آئل ٹینکرز بھی شامل ہیں۔ یہ بحری جہاز  پوری دنیا میں ضروری سامان لے کر جا رہے ہیں۔

تیل کی منڈیوں میں آبنائے ہرمز میں آمدورفت بند ہونے کے سبب  قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔ اور دنیا بھر کے ممالک میں ایندھن کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، کیونکہ ایرانی فوج اب بھی اس انتہائی سٹریٹجک آبی گزرگاہ پر اپنی گرفت برقرار رکھے ہوئے ہے اور یہاں سے آئل ٹینکرز کو گزرنے نہیں دے رہی۔

الجزیرہ نیوز نے بتایا کہ ایرانی فوج کی طرف سے جہازوں کے لیے بہت سی دھمکیاں دی گئی ہیں جب وہ سفر کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا آبنائے ہرمز کے داخلی راستے کے قریب پہنچ جاتے ہیں تو انہیں ایرانی فوج کی طرف سے دھمکیاں ملتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  ایران نے اسرائیل کے ساتھ تعاون  کرنے کے الزام میں 20 افراد کو گرفتار کر لیا

یہ بھی پڑھیں:  آبنائے ہرمز امریکی اتحادیوں کےسوا سب کیلئے کھلی ہے، مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحتمند ہیں، عباس اراغچی

 کچھ دن پہلے میں نے ایک جہاز کو آبنائے ہرمز سے  کئی گھنٹوں کے فاصلے پر جلتا ہوا دیکھا۔  پچھلے دو ہفتوں کے دوران اسی طرح کی کارروائیوں کو دیکھتے ہوئے، کہا جا رہا ہے کہ اس جہاز کو بھی ایرانی فوج نے نشانہ بنایا تھا حالانکہ وہ آبنائے ہرمز سے دور تھا۔

ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور امریکہ سے منسلک بحری جہازوں کو وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا، جبکہ دیگر  ممالک آبی گزرگاہ سے گزر سکتے ہیں۔ لیکن جو جہاز  امریکہ سے منسلک نہیں ہیں، ان  جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

Caption تھائی لینڈ کا آئل ٹینکر جسے آبنائے ہرمز میں ایرانی میزائل نے نشانہ بنایا۔

گزشتہ روز  تھائی پرچم والا جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا اور اس کو  بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے اس جہاز  پر حملہ کیا۔ تھائی لینڈ کے جہاز کے عملے کے 20 افراد کو عمانی بحریہ نے بچایا تھا۔ عملے کے تین ارکان اب بھی سمندر میں لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:   کل پیر کو آئل مارکیٹ میں نیا بھونچال آئے گا، ماہرین کی پیشگوئی