ایران نے اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں 20 افراد کو گرفتار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران نے اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں 20 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایران نے گزشتہ ہفتے سپریم لیڈر مرحوم علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو اپنا جانشین مقرر کیا ہے۔ اس کے بعد شمال مغربی ایران کے علاقہ میں کئی افراد کو اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام مین گرفتار کیا گیا ہے۔
ایران کے پاسدران انقلاب سے منسلک تسنیم نیوز ایجنسی نے مغربی آذربائیجان صوبے کے پراسیکیوٹر کے دفتر کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ شمال مغربی ایران میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے کی کوشش کے الزام میں 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ان سب پر ایران کے فوجی اور سیکورٹی اثاثوں کے مقامات کی تفصیلات اسرائیل کو بھیجنے کا الزام ہے۔
ایران میں جنگ سے پہلے ملک گیر عوامی احتجاج کے دوران بھی درجنوں افراد کو اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جنگ کے آغاز کے بعد سے کم لوگوں کو اس الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ایران میں جاوسی کے الزام میں گرفتار کئے جانے والوں کو پھانسی تک کوئی بھی سزا دی جا سکتی ہے۔
اسرائیل نے ایران پر اپنے حملے کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کیا ہے، جس میں زمین پر مخبروں سے ملنے والی اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ اطلاع برٹش نیوز ایجنسی روئٹرز نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتائی ہے۔ روئٹرز کا کہنا ہے کہ ذریعہ نے اسے اسرائیل کی فوجی حکمت عملی کے بارے میں بتایا۔
ی ہبھی پڑھئے: آبنائے ہرمز امریکی اتحادیوں کےسوا سب کیلئے کھلی ہے، مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحتمند ہیں، عباس اراغچی