اوگرا نے مظفر گڑھ اور بہاولپور میں تاجروں کے پڑول، ڈیزل کے ٹینکر "ذخیرہ اندوزی" قرار دے کر ضبط کر لئے

Mar 15, 2026 | 17:21:PM
اوگرا نے مظفر گڑھ اور بہاولپور میں تاجروں کے پڑول، ڈیزل کے ٹینکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے  پٹرول اور ڈیزل کی تجارت کے ہب مظفر گڑھ میں پٹرول ڈیزل کے ایک تاجر کا  ایک لاکھ 35 ہزار لیٹر سے زائد  پیٹرول اور ڈیزل پکڑ کر اسے "ذخیرہ اندوزی" قرار دے دیا۔  

 اوگرا  نے دعویٰ کیا ہے کہ مطابق مظفر گڑھ میں ایک پیٹرول پمپ کے پارکنگ ایریا میں موجود متعدد آئل ٹینکرز سے ہزاروں لیٹر تیل  پکڑا ہے  اور اس پٹرول پمپ کو بند کروا کے " سیل" کر دیا ہے۔

 آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی "غیر قانونی ڈمپنگ" کے خلاف  کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

مظفر گڑھ میں پٹرول پمپ کے پارکنگ ایریا سے پکڑے گئے پٹرول اور ڈیزل کے نمونے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔ اوگرا کو شبہ ہے کہ اس پٹرول میں کیمیکل مکسنگ ک کی گئی ہے جسے اوگرا نے ممنوع قرار دیا ہوا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیئے: آبنائے ہرمز امریکی اتحادیوں کےسوا سب کیلئے کھلی ہے، مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحتمند ہیں، عباس اراغچی

 بہاولپور میں بھی اوگرا نے  48 ہزار لیٹر پیٹرول کو غیر قانونی ڈمپنگ قرار دے کر ضبط کر لیاا اور متعدد پیٹرول ایجنسیاں بند کروا کے "سیل" کر دیں۔ بہاولپور میں ہی ایک ایل پی جی پلانٹ کو بھی  بند کروا کے "سیل" کیا گیا ہے۔ اس پلانٹ کو بند کروانے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ وہاں اوگرا کی مقرر کی ہوئی قیمت سے  150 روپے فی کلو  زیادہ قیمت پر گیس  بیچی جا رہی تھی۔