تیسرا ون ڈے؛بنگلادیش نے پاکستان کو 11رنز سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی

Mar 15, 2026 | 13:12:PM
تیسرا ون ڈے؛بنگلادیش نے پاکستان کو 11رنز سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تین ون ڈے میچز  کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں بنگللہ دیش نے پاکستان کو  11 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کے پہلے  تین اووروں میں تین بیٹر آؤٹ ہوئے۔  غازی غوری نے  39 گیندوں سے  29 رنز بنائے۔ عبدالصمد نے   45 گیندوں سے  34 رنز بنائے۔  سعد مسعود  44 گیندوں سے  38 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

 حارث رؤف  49 ویں اوور میں ایک رن کے انفرادی سکور کے ساتھ آؤٹ ہوئے۔

شاہین آفریدی  نے آخری بال تک کوشش کی اور کیچ آؤٹ ہوئے تو ان کا سکور  38 گیندوں سے  37 رنز تھا اور پاکستان میچ  11 رنز سے ہار چکا تھا۔

سلمان علی آغا کی سینچری

پاکستان کے کیپٹن نے آج لیجنڈری اننگ کھیلی،  98  گیندوں سے  106 رنز بنائے ، جب  15 گیندوں سے  28 رنز درکار تھے تو  سلمان علی آغا لانگ آن پر باؤنڈری کے عین اوپر کیچ پکڑا جانے سے آؤٹ ہو گئے۔

جب سلمان علی آغا  آؤٹ ہوا تو   48 ویں اوور کی 4 بالز ہو چکی تھیں، گرین شرٹس کے  261 رنز تھے۔  باقی  دو گیندوں سے حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے دو سنگل رنز بنائے۔

باقی 12 گیندوں سے  28 رنز درکار تھے۔ 

شاہین نے پہلی بار سے لانگ آن پر چھکا مارا، خوفزدہ بنگلہ باؤلر  مستفیض الرحمان نے دوسری بال وائیڈ کر دی۔ 

اس کے بعد جو بال آئی وہ ڈوٹ ہو گئی۔

اب پاکستان کو  11 بالز سے 21 رنز بنانا تھے۔ تیسری بال پر شاہین نے مستفیض کو ایک اور چھکا مار دیا۔

 مستفیض کی چوتھی بال ڈوٹ  ہو گئی۔

آٹھ بالز سے 15 رنز درکار تھے جب مستفیض کی  بال پر شاہین نے رولنگ سٹریٹ ہٹ ماری، سامنے موجود مستفیض نے بوکھلاہٹ میں بال کو ہاتھ سے روکنے میں ناکام ہوتے ہوئے اپنی ٹانگ آگے کر دی۔ شاہین نے سنگل  رن بنا لیا۔ 

شاہین کی تیز ہٹ سے گھومتی بال مستفیض کے گھٹنے پر لگی اور کھیل روک کر ڈاکٹر کو بلانا پڑ گیا۔  مستفیض اپنے اس اوور کی آخری بال  کرنے کے قابل نہیں رہے تھے۔ انہوں نے لنگڑاتے ہوئے آخری بال کی۔ اس بال پر رؤف نے اونچا شاٹ مارا بال آگے کم اور اوپر زیادہ گئی، رؤگ لانگ آف پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ حارث رؤف نے آج ایک ہی رن بنایا۔

آخری اوور؛ 6 بالز، 14 رنز

گرین شرٹس کو باقی 6 گیندوں سے 14 رنز بنانا تھے۔ لاسٹ مین ابرار احمد شاہین کا ساتھ دینے کے لئے وکٹ پر آئے۔

پہلی بال ڈوٹ ہوئی۔

دوسری بال پر  شاہین کا کیچ چھوٹ گیا۔

تیسری بال  بھی ڈوٹ ہو گئی۔ چوتھی بال بھی ڈوٹ ہوئی۔ پانچویں بال وائیڈ ہو گئی۔ اس وائیڈ بال ڈیسیژن کو بنگلہ دیش نے چیلنج کیا ری ویو ہوا لیکن امپائر کا فیصلہ برقرار رہا۔  اب بھی دو بالز سے  11 رنز بنانا تھے۔ 

بنگلہ دیش کی باؤلنگ

پاکستان کی وکٹیں گرنے کی ترتیب

بنگلہ دیش کی بیٹنگ

میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 290 رنز بنائے،بنگلہ دیش کے  باز تنزید حسن نے 107 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لٹن داس نے 41، سیف حسن نے 36 اور نجم الحسن شنتو نے 27 رنز بنائے،  توحید ہریدوئے نے 44 رنز بنائے۔ 

پاکستان کی باؤلنگ

پاکستان کے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

بنگلہ دیش کی وکٹیں گرنے کی ترتیب

ٹاس پاکستان نے جیتا

میرپور میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آ جکے میچ کیلئے گزشتہ دو میچ کھیلنے والی  ٹیم کے دوکھلاڑی شمائل حسین اور حسین طلعت انجرڈ ہونے کے سبب دستیاب نہیں تھے۔

دو نئے گرین شرٹس کو کیپ مل گئی، دونوں نے اچھی ابتدا کی

آج کا میچ اس لحاظ سے خاص تھا کہ غازی غوری اور سعد مسعود نے ڈیبیو کیا۔

 سعد مسعود کو حارث رؤف اور غازی غوری کو محمد رضوان نے ڈیبیو پر کیپ دیں۔

آج کے میچ میں دونوں نے  اچھا کھیل کھیلا۔ غازی نے  29 اور سعد نے  38 رنز بنائے جب کہ کئی ٹاپ بیٹ فلاپ ہو کر جا چکے تھے۔

پاکستانی ٹیم
بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان،معاذصداقت، غازی غوری،محمد رضوان، سلمان آغا، عبدالصمد،سعدمسعود،فہیم اشرف،شاہین آفریدی،حارث رؤف اور ابراراحمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 128رنز سے شکست دی تھی، جب کہ پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے کامیابی حاصل کی تھی

مزید پڑھیں: حارث رؤف نےون ڈے وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی