اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں:اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہیں۔
اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دیا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر اقدامات کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی، مساجد پر حملوں اور حجاب پہننے والی خواتین کو نشانہ بنانے کے واقعات کو تشویشناک قرار دیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ میں خصوصی ایلچی کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:غیر قانونی اسلحہ کیسز کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے او آئی سی اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا کو اسلاموفوبیا کی مذمت اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے متحد ہونا ہوگا۔