غیر قانونی اسلحہ کیسز کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ

Mar 15, 2026 | 12:17:PM
 غیر قانونی اسلحہ کیسز کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد حسین)پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے کیسز کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے ہر ضلع میں خصوصی عدالت قائم کی جائے گی،خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جا سکے گی۔
خصوصی عدالتوں میں اسلحہ کیسز کا ٹرائل 45 دن کے اندر مکمل کرنے کی پابند ہوگی،حکومت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مشاورت کے بعد سیشن یا ایڈیشنل سیشن جج کو پریزائیڈنگ آفیسر مقرر کرے گی۔
ناجائزاسلحہ کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی، دو دن سے زیادہ التوا نہیں دیا جائے گا،ملزم یا وکیل کے پیش نہ ہونے پر سرکاری خرچ پر وکیل مقرر کر کے ٹرائل جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ فالس فلیگ آپریشن کیلئے شاہد ڈرونز کی کاپی استعمال کر رہا ہے:ایرانی میڈیا