امریکہ فالس فلیگ آپریشن کیلئے شاہد ڈرونز کی کاپی استعمال کر رہا ہے:ایرانی میڈیا

Mar 15, 2026 | 11:53:AM
امریکہ فالس فلیگ آپریشن کیلئے شاہد ڈرونز کی کاپی استعمال کر رہا ہے:ایرانی میڈیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران نے علاقائی ممالک کو امریکی فالس فلیگ آپریشن سے خبردار کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکا پر فالس فلیگ آپریشن کے لیے شاہد ڈرونز کی کاپی استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

 دوسری جانب ایران نے جاسوسی کے الزام میں 20 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 گرفتار افراد پر ایرانی فوجی مقامات کی معلومات اسرائیل تک پہنچانے کا الزام ہے

یہ بھی پڑھیں:بڑے شہر میں وباء پھیل گئی،بچوں کی زندگیوں کو خطرہ

علاوہ ازیں سوئٹزرلینڈ نے امریکا کو فضائی راہداری دینے سے انکار کردیا۔

سوئس حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران پر حملوں میں ملوث امریکی طیاروں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔

  حکام کے مطابق یہ اقدام ہماری غیر جانبدار پالیسی کے تحت اٹھایا گیا،اسی کے تحت فضائی حدود کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے نیتن یاہو کو جنگ کا ذمہ دار قرار دیدیا ۔

 انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے ٹرمپ کو اس خوفناک اور غیر مقبول جنگ میں دھکیل دیا،اب وہ خود نہیں جانتے اس سے نکلنا کیسے ہے۔