کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزم گرفتار

Mar 15, 2024 | 09:35:AM
کراچی کے علاقے کورنگی کازوے ندی پر پولیس مقابلے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید قائم خانی) کراچی کے علاقے کورنگی کازوے ندی پر پولیس مقابلے میں  2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا پر دو ڈاکو شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہوگیا اور دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو پسٹل، موٹرسائیکل اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کے لئے اپنا ہیلی کاپٹر وقف کردیا

ترجمان ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ گرفتار زخمی ملزم کو ہسپتال جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت اربیلا اور ساتھی کی شناخت ربیل سے کی گئی ہے۔