حب: ایرانی پیٹرول لے جانے والی کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3افراد جاں بحق

Mar 15, 2024 | 08:37:AM
بلوچستان کے شہر حب میں گڈانی موڑ کے قریب ایرانی پیٹرول لے جانے والی کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے شہر حب میں گڈانی موڑ کے قریب ایرانی پیٹرول لے جانے والی کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ حب میں گڈانی موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث  ایرانی تیل سے لوڈ  گاڑی سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، تصادم کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی اور موٹر سائیکل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کی زد میں آنے سے  موٹر سائیکل اور کار سوار جلنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں: عطا اللہ تارڑ کا تحریک انصاف کی جانب سے ٹی وی پروگراموں کا بائیکاٹ کرنے پر ردعمل

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔