کانپیں ٹانگنا ۔۔ٹانگیں کانپنے سے ایک درجہ اوپر ہے ۔بلاول بھٹو نے سمجھا دیا

Mar 15, 2022 | 20:21:PM
 کانپیں ٹانگنا ۔ٹانگیں کانپنا بلاول بھٹو ۔لانگ مارچ۔اسلام آباد
کیپشن: چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ ”کانپیں ٹانگنا “ٹانگیں کانپنے سے ایک درجہ اوپر ہے ۔
 ایک انٹرویومیں چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ عوام کو سمجھانا چاہونگا ٹانگیں کانپنے اور کانپیں ٹانگنے میں کیا فرق ہے۔انہوں نے کہا جب کراچی سے ہمارا لانگ مارچ شروع ہوا تو وزیراعظم کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی تھیں جیسے ہی ہمارا مارچ نکلا تو پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ، اس وقت صرف ٹانگیں کانپنے کا خوف تھا اور جب ہم اسلام آباد پہنچے تو کانپیں ٹانگنے والا سین شروع ہوگیا ، بلاول نے کہا کہ اب وزیراعظم جلسوں میں گالیاں دینے پر آگئے ہیں، اب ان کو ڈر ہے اور خوف ہے، جب پاگل پن کے قریب آؤتو ٹانگیں کانپتی نہیں کانپیں ٹانگنا شروع ہوجاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ مختیاریاگل ودھ گئی اے۔شیخ رشید کے جواب پر صحافیوں کے قہقہے