لاہور میں شوہر نے بیوی،ساس کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Mar 15, 2022 | 09:44:AM
شاہدرہ گھریلو ناچاکی پر جھگڑا فائرنگ سےدو خواتین قتل
کیپشن: دو خواتین قتل (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہورشاہدرہ گھریلو ناچاکی پر جھگڑا فائرنگ سےدو خواتین قتل، شوہر نے گولیاں مار کر بیوی اور ساس کو قتل کردیا۔

تفصیلات کےمطابق قتل کی لرزہ خیز واردات لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں پیش آئی جہاں گھریلو ناچاکی پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔ شوہر نے گولیاں مار کر بیوی اور ساس کو قتل کر دیا ۔

پولیس کا کہناتھاکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ارشاد بی بی اور آسیہ کے نام سے ہوئی ۔ ماں بیٹی کو قتل کرکے ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔تھانہ شاہدرہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی شواہد ا کٹھے کرتے ہوئے تحقیات شروع کردیں۔
پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیں ۔ ملزم کی تلاش جاری ہے جلد ہی گرفتار کرلے گئے۔ملزم کا نام سیف اللہ بھنڈر ہےجو  پراپرٹی کا کام کرتا ہے۔مقتولہ کے تین بچے ہیں، جس میں سے ایک ابنارمل ہے۔

مزیدپڑھیں: خودکشی یا قتل ؟۔ 19 سالہ لڑکی کی پراسرار موت