پھولنگر: ٹرک اور سکوٹی ٹکرا گئے،تصادم کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق،3خواتین زخمی

Jun 15, 2026 | 22:54:PM
پھولنگر: ٹرک اور سکوٹی ٹکرا گئے،تصادم کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق،3خواتین زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ندیم سندھو)ٹرک اور سکوٹی آمنے سامنے ٹکرا گئے، تصادم کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق جبکہ3خواتین زخمی ہوگئیں۔

ریسکیوحکام کے مطابق سکوٹی پر سوار4 خواتین پھولنگر سے کوٹ رادھا کشن جارہی تھیں جبکہ ٹرک کوٹ رادھا کشن سے پھول نگر آ رہا تھا ،متھرداس کے قریب دونوں حادثے کا شکار ہو گئے، حادثے کے باعث ٹرک الٹ گیا جس کے نیچے آکر 3سالہ حریم اور اس کی 25 سالہ والدہ صدرہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں ـ

حادثے کے نتیجے میں 45 سالہ گڈو ٬ 49سالہ چیمہ بی بی اور 57 سالہ مقبولاں بی بی شدید زخمی ہوگئیں ـ 
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ رادھا کشن شفٹ کردیا جبکہ جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:  اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بیہوش طالب علم اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا