بھکر میں لرزہ خیز واردات،پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما گھر میں قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھکر منڈی ٹاون ملز گیٹ میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ، پیپلزپارٹی رہنما ثمرہ بتول کو ان کےگھرمیں قتل کردیا گیا، مسلح افراد نے خاتون اور دو مردوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔
خاتون کی شناخت ثمر بتول کے نام سے ہوئی، مردوں میں ثنا اللہ اور عرفان شامل ہیں ، پیپلزپارٹی کی مقامی رہنما ثمرہ بتول کو ان کے گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔
دفتر میں موجود دیگر دو افراد بھی نشانہ بن گئے جبکہ ثمرہ بتول کا تیرہ سالہ بیٹا محفوظ رہا، فرانزک ٹیم کے پہنچنے پر ڈیڈ باڈیز کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا جائے گا۔
بھکر پولیس اور رسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، پولیس سی سی ٹی وی کیمرے چیک کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایران کیلئے جاسوسی کے شبہ میں 2 اسرائیلی گرفتار