ایران کیلئے جاسوسی کے شبہ میں 2 اسرائیلی گرفتار
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسرائیل نے ایران کے لیے جاسوسی کے شبہ میں 2 افراد کو حراست میں لے لیا، اسرائیلی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد کو اسرائیل کی داخلی خفیہ ایجنسی شاباک (شین بیت) اور اسرائیلی پولیس نے ہفتے کے روز گرفتار کیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس معاملے پر مزید تفصیلات جاری کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ان مشتبہ افراد کو اسرائیل کے ایران پر حملوں کے آغاز کے ایک روز بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں افراد کو ایرانی صوبے البرز سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں وہ ایک سیف ہاؤس میں موساد کے لیے دھماکہ خیز مواد تیار کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :برطانوی ایف 35 طیارے کی بھارت میں ہنگامی لینڈنگ