ملیر جیل سے فرار ہونے والا قیدی رضاکارانہ طور پر واپس پہنچ گیا

Jun 15, 2025 | 18:52:PM
ملیر جیل سے فرار ہونے والا قیدی رضاکارانہ طور پر واپس پہنچ گیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے والا ایک اور قیدی رضاکارانہ طور ر ڈسٹرکٹ جیل ملیر واپس پہنچ گیا ،قیدی صادق گل کے خلاف ماڈل کالونی تھانے میں مقدمہ درج ہے ۔

قیدی 3 جون کو ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہوا تھا ، قیدی کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف سے قیدی بھاگ رہے تھے، میں بھی ان کے ساتھ بھاگ گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے ، ایک قیدی نے  فرار ہونے کے بعد خود کشی کرلی تھی ،مجموعی طور پر 169 قیدی واپس جیل پہنچ گئے یا پکڑے گئے  ہیں۔

جیل حکام کے مطابق 55 قیدی ابھی بھی مفرور ہیں جن کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، ایجنڈا جاری کر دیا گیا