پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، ایجنڈا جاری کر دیا گیا

Jun 15, 2025 | 18:12:PM
پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، ایجنڈا جاری کر دیا گیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد) پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل 16 جون بروز پیر صبح 10 بجے اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہوگا، تاہم اجلاس کے ایجنڈے میں بجٹ پر کوئی بحث شامل نہیں کی گئی۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق اجلاس دو سیشنز پر مشتمل ہوگا۔ پہلے سیشن میں معمول کی کارروائی مکمل کی جائے گی، جبکہ مختصر وقفے کے بعد بجٹ اجلاس کے نوٹیفکیشن کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایجنڈے میں محکمہ قانون سے متعلق سوالات شامل ہوں گے، جن کے جوابات وزرا ایوان میں زبانی دیں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹسز، مختلف قراردادوں پر بحث اور سرکاری بلز کی منظوری بھی ایوان کے سامنے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :جنوبی افریقی کپتان کا آسٹریلیا پر سلیجنگ کا الزام