باپ اولادکیلئے شجرسایہ دارجو ہمیشہ بچوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے:مرادعلی شاہ

 فادرز ڈے والد کی قربانیوں،محبت اوررہنمائی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے،وزیراعلیٰ سندھ

Jun 15, 2025 | 15:29:PM
باپ اولادکیلئے شجرسایہ دارجو ہمیشہ بچوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے:مرادعلی شاہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فادرز ڈے پرپیغام میں کہاہے کہ باپ سایہ دار درخت کی مانند ہوتا ہے جو ہمیشہ اپنے بچوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

 وزریراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہاہے کہ فادرز ڈے والد کی قربانیوں،محبت اور رہنمائی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے،بچوں کی کامیابیوں کے پیچھے باپ کی خاموش محنت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فادرزڈے پرہر باپ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، مریم نواز شریف

یہ بھی پڑھیں:فادرزڈے:خوب صورت رشتے کی خوشبوسے مہکتاتہوار

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ بچے کی بہترین پرورش والدین کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہوتی ہے،والدین کی دعائیں کامیابیوں کا زینہ ہوتی ہیں،ہمیں اپنے والدین کی عزت اور خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہیے۔