میزبانی کا شوق کس کودیکھ کر ہوا؟ ندا یاسر نےاہم انکشاف کردیا

Jun 15, 2025 | 13:50:PM
میزبانی کا شوق کس کودیکھ کر ہوا؟ ندا یاسر نےاہم انکشاف کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان ندا یاسر نے اپنی میزبانی کے شوق سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

ندا یاسر اور اداکار عمران عباس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ائیرپورٹ پر اپنی فلائٹ کے انتظار میں بیٹھے آپس میں گفتگو کررہے ہیں۔

عمران عباس نے اس موقع پر ندا یاسر سے سوال کیا کہ آپ کو مارننگ شو کی میزبانی کا شوق کیسے ہوا؟ اس سوال کے جواب میں ندا یاسرنےکہا کہ مجھے مارننگ شو کی میزبانی کا شوق اداکارہ و میزبان نادیہ خان کو دیکھ کر ہواتھا۔

ندایاسر نےمزید کہاکہ اپنے مارننگ شو میں جب نادیہ خان مجھ سے بات کرتی تھیں تو مجھے مزہ آتا تھا،ان کی گپ شپ بہت اچھی ہوتی تھی، یہی وجہ ہےکہ مجھے میزبانی کا شوق نادیہ خان کی وجہ سے ہوا، جو حس مزاح نادیہ خان کے پاس ہے وہ کسی کے پاس نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صنم چوہدری نے ڈراموں میں مشروط واپسی کا عندیہ دیدیا

واضح رہے کہ ندا یاسر ایک نجی ٹی وی پر کئی سالوں سے مارننگ شوکی میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں،اس 

دوران وہ اپنی گفتگو کے باعث کئی بار تنقید کی زد میں بھی آچکی ہیں اوران پر کافی میمز بھی بنائی جاچکی ہیں۔