تعلیم اور صحت کے پی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل: بیرسٹر سیف
صحت کارڈ پلس کے تحت 44 لاکھ شہریوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،صحت کارڈ پلس کے تحت صوبے کے 44 لاکھ شہریوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
بیرسٹرسیف نے مزید کہا کہ گردے، جگر، بون میرو اور کوکلئیر ٹرانسپلانٹ جیسے مہنگے علاج بھی صحت کارڈ میں شامل کئے گئے ہیں،صحت کا بجٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد بڑھا کر 232 سے 276 ارب روپے کر دیا گیا ہے، اسی طرح تعلیم کا بجٹ 11 فیصد بڑھا کر 327 سے 363 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں آپریشن، خوارجی دہشتگرد مولوی نذیر ہلاک
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 16 ہزار اساتذہ بھرتی کئے گئے ، رواں سال سکول سے باہر بچوں کی انرولمنٹ کیلئے 5 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، صوبے کی جامعات کا بجٹ بھی 3 ارب روپے سے بڑھا کر 10 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔