اریجیت سنگھ نے پاکستانی پرچم کا احترام کر کے مداحوں کے دل جیت لیے

Jun 15, 2022 | 10:30:AM
بالی ووڈ،پاکستانی پرچم،ویڈیوز وائرل
کیپشن: اریجیت کے کنسرٹ میں پاکستانی مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی / فائل فوٹو، سورس گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر اریجیت سنگھ کے کنسرٹ کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں گلوکار نے پاکستان کے پرچم کو عقیدت پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

گلوکار نے حال ہی میں  بھارتی گلوکار اریجیت  نے ٹورنٹو میں کنسرٹ کیا جس میں ان کے پاکستانی اور بھارتی نژاد مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر اس وقت اریجیت سنگھ کے اس کنسرٹ کی دو ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہے، پہلی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنسرٹ میں ارجیت سنگھ کے کچھ پاکستانی فین بھی موجود ہیں، اُن میں سے ایک کنسرٹ کے دوران سبز ہلالی پرچم لہرا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دیپکا پڈوکون اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل

پاکستانی کا پرچم لہرانے پر سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے اس مداح کو روکا گیا جس پر اریجیت سنگھ اشارے سے سیکیورٹی کو منع کرتے ہیں اور پاکستانی مداح کو جھنڈا لہرانے کی اجازت دے دیتے ہیں۔

اریجیت سنگھ ناصرف پاکستانی جھنڈے کے احترام میں ہاتھ جوڑ کر جھکتے ہیں بلکہ جھنڈے کے لیے دور ہی سے بوسہ بھی دیتے ہیں اور اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہیں یہ منظر دیکھ کر کنسرٹ ہال تالیوں سے گونج اٹھتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل گلوکار کی اِن ویڈیوز پر دنیا بھر میں موجود ان کے  مداح بے حد گلوکار سے اظہارِ محبت کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اُن کے اس عمل کی وجہ سے ان کے مداحوں کی تعداد میں  مزید اضافہ ہوگیا ہے۔