دیپکا پڈوکون اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل

Jun 15, 2022 | 09:17:AM
بالی ووڈ،دپیکا پڈکون، ہسپتال منتقل،امیتابھ بچن
کیپشن: اداکارہ ’کے‘ فلم میں پہلی بار ہدایت کار پرابھاس کے ساتھ کام کر رہی ہیں/فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی سپر اسٹار اداکارہ دیپکا پڈوکون کو فلم کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ ان دنوں بھارتی شہر حیدرآباد میں فلم ’کے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں سیٹ پر دیپکا کی حالت اچانک بگڑی اور دل کی دھڑکن تیز ہوگئی جس پر انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا، اب اداکارہ کی حالت بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سدھو موسے والا قتل کیس میں بڑی پیشرفت

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں دیپکا پڈوکون معائنے اور ابتدائی طبی امداد کے بعد واپس شوٹنگ سیٹ پر لوٹ آئیں۔

اداکارہ ’کے‘ فلم میں پہلی بار ہدایت کار پرابھاس کے ساتھ کام کر رہی ہیں، اس فلم میں دیپکا کے ساتھ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتھابھ بچن بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔