اداکا ر عمرا ن عباس ڈاکٹر یا سمین را شد کی ملکی خدمت کے جذبے سے متا ثر

Jun 15, 2021 | 18:51:PM
اداکا ر عمرا ن عباس ڈاکٹر یا سمین را شد کی ملکی خدمت کے جذبے سے متا ثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق اداکار عمران عباس وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود ملک کی بہتری کے لیے اپنی خدمات سرانجام دینے کے جذبے سے متاثر ہیں۔
عمران عبا س نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا 70 سالہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو کینسر سے لڑتے ہوئے ہمارے لیے دن رات انتھک محنت کرنے پر سراہتے ہیں۔

انہوں نے وزیر صحت پنجاب کی ہمت و حوصلے کی بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ پہلے ہی اپنے بال کھوچکی ہیں ، صحت اور اپنی توانائیاں کھو رہی ہیں، لیکن پھر بھی وہ پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنے کا جذبہ نہیں کھو سکیں۔ادا کا ر عمرا ن عبا س نے ڈاکٹر یاسمین راشدکی صحت کے لیے دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: قبضہ ما فیا کیخلاف اداکا رہ میرا کی روتے ہوئے پریس کانفرنس ۔۔ویڈیو وا ئرل