یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو طبیعت خراب ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا سروسز ہسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے وہ ایمرجنسی کے سی سی یو میں زیر علاج ہیں،ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کو سانس میں دشواری، دھڑکن تیز اور بلڈ پریشر کی شکایت ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں معدے میں جلن اور درد بھی ہے، تمام ممکنہ طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیرخارجہ کی ایس ای او اجلاس میں شرکت ’ہمسایہ ممالک کیساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے‘