وزیرخارجہ کی ایس ای او اجلاس میں شرکت ’ہمسایہ ممالک کیساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے‘

Jul 15, 2025 | 21:31:PM
وزیرخارجہ کی ایس ای او اجلاس میں شرکت ’ہمسایہ ممالک کیساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کہا ہے کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے،نائب وزیراعظم نے پرانے تنازعات کے حل، محاذ آرائی کی سیاست سے گریز  اور دہرا معیار ترک کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے  چین کے صوبے تیانجن میں منعقدہ  شنگھائی تعاون تنظیم(ایس ای او )  وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی جہاں   گفتگوکرتے ہوئے پاکستان کے "شنگھائی اسپرٹ" سے غیر متزلزل عزم, علاقائی رابطہ، مشترکہ خوشحالی، پائیدار ترقی، اور دیرپا امن کے فروغ کے لیے اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا تاکہ خطے کی اجتماعی صلاحیت کو عملی شکل دی جا سکے۔ 

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری، اقوام متحدہ سلامتی کونسل متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد پر زور دیا،نائب وزیراعظم نے پرانے تنازعات کے حل، محاذ آرائی کی سیاست سے گریز  اور دہرا معیار ترک کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ 

اسحاق ڈار کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔

اس دوران اسحاق ڈار نے ایس سی او کے نئے رکن ملک کے طور پر بیلا روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ علی امین گنڈاپور نے عوامی دباؤ پر یوٹرن لیا،فیصل چوہدری