پنجاب اسمبلی کے 26 معطل ارکان کیخلاف کارروائی روک دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے26معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف مزید کارروائی مذاکرات کا نتیجہ آنے تک روک دی گئی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز ہونے تک سپیکر نے مزید کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے، اپوزیشن کے 19 معطل ارکان کے خلاف اسمبلی سیکرٹریٹ نے مزید کارروائی کرنا تھی۔
ذرائع کاکہناہے کہ 10 معطل ارکان سے توڑ پھوڑ کرنے پر جرمانہ وصولی روک دی گئی ہے، معطل دس ارکان کو جرمانوں کا دوسرانوٹس بھی جاری نہیں ہوسکا، تنخواہوں سے جرمانے کی رقم کاٹنے کا عمل بھی روک دیا گیاہے، معطل ارکان پر ایوان میں توڑ پھوڑ کے الزام میں 20 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:توہینِ مذہب کے مقدمات: تحقیقات کیلئے وفاقی حکومت کو کمیشن تشکیل دینے کا حکم
حکومت نے اپوزیشن کے 13 ارکان کو قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کے عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا،اب بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن کے مزید 9 چیئرمین تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدوں سے ہٹانے کی تحریک بھی روک دی گئی ہے جبکہ حکومتی ارکان کی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اپوزیشن کے 4 چیئرمین عہدوں سےہٹائے جا چکے ہیں۔