توہینِ مذہب کے مقدمات: تحقیقات کیلئے وفاقی حکومت کو کمیشن تشکیل دینے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہینِ مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کو 30 دن کے اندر ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے یہ فیصلہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی جانب سے دی گئی درخواست پر سماعت کے بعد سنایا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ ایک ایسا کمیشن تشکیل دے جو توہینِ مذہب سے متعلق مقدمات کا تفصیلی جائزہ لے اور چار ماہ کے اندر اپنی کارروائی مکمل کرے۔
اگر کمیشن کو مزید وقت درکار ہو تو وہ عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔
فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ کمیشن کا قیام ملک میں توہینِ مذہب کے غلط استعمال کو روکنے اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔