سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، 26 اور 24 نومبر کے مقدمات میں سلمان اکرم راجا کی عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کی گئی ہے۔
عدالت نے آئندہ تاریخ پر سلمان اکرم راجہ کو پیش ہونیکا حکم دیدیا، سلمان اکرم راجہ کے وکیل فیصل ملک ایڈووکیٹ پیش ہوگئے۔
ایک دن یعنی آج کی حاضری معافی استدعا منظور کر لی گئی۔