جن سیاسی جماعتوں کے پاس بیچنے کیلئے کچھ نہیں ہے وہ صرف تنقید کرتی ہیں:شرجیل انعام میمن

Jul 15, 2025 | 12:58:PM
 جن سیاسی جماعتوں کے پاس بیچنے کیلئے کچھ نہیں ہے وہ صرف تنقید کرتی ہیں:شرجیل انعام میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کام کر رہی ہے، جن سیاسی جماعتوں کے پاس بیچنے کیلئے کچھ نہیں ہے وہ صرف تنقید کرتی ہیں۔

کراچی میں جام صادق پل کے دورے کے دوران سینئر وزیر نے یلو لائن بی آر ٹی کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، انہیں یلو لائن بی آر ٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، سینئر وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں تیز رفتاری سے ییلو لائن بی آر ٹی کا کام جاری ہے، ابھی جام صادق برج کی تعمیر جاری ہے، بی آر ٹی لائنز کی اس شہر میں اشد ضرورت ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ کی ترجیح ہے کہ بی آر ٹیز پر تیزی سے کام مکمل کریں، بی آر ٹیز پر ای وی بسیں چلائی جائیں گی۔

 سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ریڈ لائن سست روی کا شکار تھی تاہم اب پیش رفت ہے اور وہاں کام کی رفتار میں تیزی آئی ہے، پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ کی ان پروجیکٹس میں بہت زیادہ دلچسپی ہے، اگست میں ڈبل ڈیکر بسز کا آغاز کیا جارہا ہے، ای وی بسوں کے بعد ای وی ٹیکسی بھی آئندہ ماہ متعارف کروائیں گے، ماحول دوست گاڑیوں سے شہریوں سمیت ماحول کو بھی فائدہ ہوگا، آئندہ ماہ ای وی پنک موٹر سائکل مفت میں خواتین کو دی جائیں گی، جب بھی بارش ہوتی ہے تو کشش ثقل کے ذریعے پانی جاتا ہے، میٹنگز کے باوجود بھی حیسکو نے کل پرفارم نہیں کیا، حیسکو، کے الیکٹرک بلا تعطل بجلی فراہم کریں تاکہ پانی کی نکاسی ممکن ہوسکے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی کے سببب مشینوں سے پانی کی نکاسی نہیں کی جاسکی، ایڈمنسٹریشن نے جنریٹر کی مدد سے پانی کی نکاسی کی، بیشتر علاقوں سے پانی کی نکاسی کردی گئی، جو رہ گئے ہیں وہاں آج کردی جائے گی، کراچی میں تمام سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں، کراچی میں گزشتہ بارش کے دوران پانی کھڑا نہیں ہوا، کے الیکٹرک دوران بارش بجلی فراہم کرے تو پانی کی نکاسی بلا تعطل جاری رہے گی۔