عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات: نوٹیفکیشن جاری 

Jul 15, 2023 | 12:29:PM
 لاہور کی ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات 17 جولائی سے 28 اگست تک ہونگی۔ سیشن جج نے ڈیوٹی ججوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) لاہور کی ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات 17 جولائی سے 28 اگست تک ہونگی۔ سیشن جج نے ڈیوٹی ججوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق 17جولائی سے 6 اگست تک 49 جج بطور ڈیوٹی جج کام کریں گے جبکہ 52جج چھٹی پر ہونگے۔ آتھ اگست سے 28 اگست تک 39 جج بطور ڈیوٹی جج کام کریں گیے اور 39 چھٹی پر ہونگے۔

سیشن جج لاہور آٹھ اگست سے 28 تک چھٹی پر ہونگے ان کی جگہ سنر ایڈیشنل سیشن جج بطور سیشن جج کام کرے گا۔

سیشن جج نے شیڈول  تمام عدالتوں میں بھجوا دیے ہیں۔