موسلا دھار بارش، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

Jul 15, 2022 | 21:09:PM
موسلا دھار ،بارش، محکمہ ،موسمیات ،خوشخبری
کیپشن: کراچی میں آج رات گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رات گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاقوں ملیر، گلشن اقبال، صدر، کالاپل، بزرٹہ لائن، لائنر ایریا میں ہلکی بونداباندی ہوئی، اس کے علاوہ سکیم 33 ، سپر ہائی وے، جوہر، ملیر، نیاناظم آباد، بفرزون، شادمان اور سخی حسن میں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور پر صوبہ پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد 

دوسری جانب شہر میں ہونے والی ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔ جس سے درجہ حرارت بھی مزید کم ہوجائے گا۔