کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ، 2 افراد انتقال کرگئے

Jul 15, 2022 | 09:15:AM
کورونا وائرس،کیسز،اضافہ،قومی ادارہ برائے صحت،اعدادوشمار
کیپشن: 182 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کی شرح میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 779 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

 این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ پانچ تین فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

تاہم وائرس سے مزید دو افراد انتقال کر گئے جب کہ 182 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

 کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ ماسک پہننا اور ویکسین لگوانا بھی ضروری ہے۔