مرینہ خان اور شہناز شیخ 35 برس بعد سکرین پر ایک ساتھ

Jul 15, 2021 | 21:15:PM
مرینہ خان اور شہناز شیخ 35 برس بعد سکرین پر ایک ساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) ڈرامے ’تنہائیاں’ میں بہنوں کے کردار میں نظر آنے والی شہناز شیخ اور مرینہ خان 35 برس کے وقفے کے بعد سکرین پر ایک ساتھ نظر آنے کے لیے تیار ہیں۔

گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں ’تنہائیاں’ ڈرامے سے مرینہ خان اور شہناز شیخ کی تصاویر موجود تھیں اور ساتھ ہی 35 سال بعد لکھا ہوا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by AYT (@asimyar)

یاد رہے کہ ’تنہائیاں‘ کو پہلی بار 1985 میں پی ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا، یہ ڈراما ہر دور کے مقبول ڈراموں میں شمار ہوتا ہے۔’تنہائیاں‘ میں شہناز شیخ، آصف رضا میر، بدر خلیل، بہروز سبزواری اور مرینہ خان جیسے اداکاروں نے اسے کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیے تھے، اس ڈرامے کے ہر اداکار نے اپنے کردار سے مکمل انصاف کیا تھا اور اسے شاہکار بنا دیا۔

یہ ڈراما اس قدر مقبول ہوا کہ اسے پی ٹی وی سمیت کئی چینلز پر متعدد بار نشر کیا جاچکا ہے اور اس کا شمار پاکستان کے بہترین ڈراموں میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پتا نہیں کیا ہو نے وا لا ہے ۔۔حریم شا ہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔۔ویڈیو وا ئرل

تاہم پی ٹی وی کی جانب سے مبہم انداز میں دونوں اداکاراؤں کے سکرین پر ساتھ نظر آنے کا ذکر تو کیا گیا لیکن پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ٹاک شو کے میزبان عاصم یار تیوانہ کے مطابق شہناز شیخ اور مرینہ خان دراصل ان کے شو میں نظر آئیں گی۔ عاصم یار کی جانب سے پی ٹی وی نیوز کی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا تھا۔ ٹوئٹ کے مطابق مرینہ خان اور شہناز شیخ دراصل 35 سال بعد ایک ساتھ تو نظر آئیں گی لیکن اس بار وہ ڈرامے میں اداکاری کرتے نہیں بلکہ شو میں بطور مہمان شرکت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: منال اور احسن محسن اکرام کی نئی تصویروں پر سوشل میڈیا صا رفین کی شدید تنقید