منال اور احسن محسن اکرام کی نئی تصویروں پر سوشل میڈیا صا رفین کی شدید تنقید

Jul 15, 2021 | 21:00:PM
 منال اور احسن محسن اکرام کی نئی تصویروں پر سوشل میڈیا صا رفین کی شدید تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(ما نیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ منال خان اور سابق اداکار احسن محسن اکرام کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطا بق چند روز قبل  منگنی کرنیوالی  والی خوبصورت جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام اکثر اوقات ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک دوسرے کے ساتھ تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کبھی پسند تو کبھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

احسن محسن اکرام کی جانب سے منال خان کے ساتھ چند نئی تصویریں اپنے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہیں۔اِن تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احسن محسن اکرام عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوا رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے منال خان کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔احسن محسن اکرام کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں وہ انجیکشن (ویکسین) لگوا رہے ہیں جبکہ اُن کے پاس بیٹھی اُن کی منگیتر منال خان اُن کا دھیان بٹا رہی ہیں۔

احسن محسن اکرام کا اپنی اِن تصویروں کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’در حقیقت وہ انجیکشن لگوانے سے ڈرتے ہیں، اسی لیے منال خان ویکسین لگوانے میں اُن کی مدد کر رہی ہیں اور اُن کا انجیکشن سے دھیان ہٹانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اِن تصویروں پر صارفین کی جانب سے جوڑے کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا اپنی ایسی تصویریں اپلوڈ کر کے خود عوام کو تنقید کا موقع دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پتا نہیں کیا ہو نے وا لا ہے ۔۔حریم شا ہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔۔ویڈیو وا ئرل