گھریلو تشدد بل میں غیر شرعی شقیں بھی شامل ہیں،  پیر نور الحق قادری کی 24 نیوز سے خصوصی گفتگو 

Jul 15, 2021 | 11:10:AM
گھریلو تشدد بل میں غیر شرعی شقیں بھی شامل ہیں،  پیر نور الحق قادری کی 24 نیوز سے خصوصی گفتگو 
کیپشن: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزارت انسانی حقوق کی جانب سے تیار کردہ گھریلو تشدد بل پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اعتراضات اٹھا لئے۔

تفصیلات کے مطابق گھریلو تشدد بل سینیٹ سے پاس ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آ گیا ہے۔ بل میں چند ایسے شقیں ہیں جو ہمارے معاشرتی اقدار کے خلاف ہیں۔ اس حوالے سے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ گھریلو تشدد بل پر تنقید کرنے والوں سے اتفاق کرتا ہوں،گھریلو تشدد بل میں غیر شرعی شقیں بھی شامل ہیں،بل کا ڈرافٹ ہمارے معاشرے میں قابل عمل بھی نہیں۔ انہوں نے  کہا کہ بل کی مزید تشریح اسلامی نظریاتی کونسل سے کراکے مناسب ترامیم لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مسئلہ افغانستان:وزیراعظم نے رابطہ کرلیا،  پاکستان خصوصی کانفرنس کی میزبانی کریگا، فواد چودھری