تربت میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 اور زیر زمین گہرائی 35 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تربت سے 83 کلو میٹر جنوب میں تھا۔
زلزلہ کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں:جوڈیشل کمیشن کا بڑا فیصلہ، لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججز کومستقل کرنے کی منظوری