جوڈیشل کمیشن کا بڑا فیصلہ، لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججز کومستقل کرنے کی منظوری

Jan 15, 2026 | 15:08:PM
جوڈیشل کمیشن کا بڑا فیصلہ، لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججز کومستقل کرنے کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس منعقد ہوا جو اختتام پذیر ہونے کے بعد باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ جن ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دی گئی  ان میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا، جسٹس ملک جاوید اقبال، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد، جسٹس چوہدری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل جج راجہ غضنفر علی خان کو مستقل کرنے کی منظوری نہیں دی گئی جبکہ ایڈیشنل جج طارق محمود باجوہ کو 6 ماہ کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن کی جانب سے ایڈیشنل ججز کی کارکردگی، عدالتی امور میں مہارت اور مجموعی پیشہ ورانہ معیار کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:750 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کے نتائج کا اعلان 

لاہور ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعداد مکمل ہونے سے عدالتی کام میں تیزی اور مقدمات کے بروقت فیصلوں میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔