چاکلیٹ ڈونٹس بنانے کی آسان ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آج ہم آپ کو چاکلیٹ ڈونٹس بنانے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں، ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزا:
میدہ 500 گرام، چینی 50 گرام، کنڈینسڈ ملک 250گرام، انڈے کی زردی 3 عدد، مکھن 250 گرام، ییسٹ 25 گرام
خشک دودھ ایک چھوٹا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، پانی حسب ِ ضرورت، تیل حسب ِ ضرورت، چاکلیٹ 300 گرام
بنانے کا طریقہ:
ایک پیالے میں میدہ لیں اور اس میں چینی، کنڈینسڈ ملک، انڈے کی زردی، مکھن، ییسٹ، خشک دودھ، نمک، پانی، تیل اور چاکلیٹ ڈال کر مکس کرکے ڈو بنا لیں۔
اب تیار کی ہوئی ڈو کی ڈونٹس بنا لیں اور 2سے 3 منٹ تک فرائی کر لیں۔
اب ایک پیالے میں چاکلیٹ لیں اور اس کو پگھلا کر اس میں تیار شدہ ڈونٹس کو ڈپ کر لیں۔
اب اس پر سپرنکلس چھڑک دیں، لیجئے مزیدار چاکلیٹ ڈونٹس تیار ہیں۔