سکولوں کی طرح سرکاری کالجز میں بھی پیرنٹ ٹیچر میٹنگ لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
( عمران یونس)سرکاری کالجز کے طلباء کی تعلیمی کارکردگی بہتر کرنے کے لئے سکولوں کی طرح سرکاری کالجز میں بھی پیرنٹ ٹیچر میٹنگ لازمی قراردیدی گئی۔
22 جنوری سے تمام پبلک سیکٹر کالجز میں PTM لازمی قراردے دی گئی ہے، میٹنگ میں طلباء کی کارکردگی اور اسے مزید بہتر کرنے کیلئے پلاننگ کی جائے گی۔
ڈی پی آئی کالجز نے تمام کالجز سربراہان کو پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کے انعقاد کی ہدایت کردی ہے،اس کے علاوہ دسمبر ٹیسٹ کے پوزیشن ہولڈرز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کا بھی حکم دیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پرایم ٹیگ کی ڈیڈ لائن کاآج آخری روز
پیرنٹ ٹیچرزمیٹنگ میں والدین کو دسمبر ٹیسٹ کے نتائج اور طلبہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا،کالجز کے پرنسپلز کو پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
PTM کی تصویری رپورٹ ڈی پی آئی کالجز آفس کو بھجوانا لازم قراردیاگیاہے،اس کے علاوہ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور فوکل پرسنز کی بھی PTM میں شرکت ضروری ہوگی۔
ڈی پی آئی کالجز پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔