وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پرایم ٹیگ کی ڈیڈ لائن کاآج آخری روز

Jan 15, 2026 | 12:00:PM
وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پرایم ٹیگ کی ڈیڈ لائن کاآج آخری روز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر ترک)وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کےایم ٹیگ کے حوالے سے وزیر داخلہ کی دی گئی ڈیڈ لائن کا آخری روزہے۔
 ایم ٹیگ سینٹرز پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور16 سینٹرز پر مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ٹیگ لگا دئیے گئے۔
گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 965 گاڑیوں کو ٹیگ جاری کیے گئے،ایم ٹیگ کے حوالے سے مہلت آج رات ختم ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد
ڈی سی اسلام آبادعرفان میمن کاکہناہے کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بغیر ایم ٹیگ کے گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی جائیں گی، شہر کے 12 انٹری پوائنٹس اور ناکہ جات پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے لیے ریڈرز نصب کیے گئے ہیں، شہریوں سے التماس ہے ہر صورت اپنی گاڑی پر ایم ٹیگ لگوائیں۔