خاران ؛عام انتخابات کیلئے افسران کی ٹریننگ سیشن کے دوران دھماکا

Jan 15, 2024 | 18:35:PM
خاران ؛عام انتخابات کیلئے افسران کی ٹریننگ سیشن کے دوران دھماکا
کیپشن: خاران میں افسران کیلئے ٹریننگ سنٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زبیراعوان)خاران میں عام انتخابات کیلئے افسران کی ٹریننگ سیشن کے دوران دھماکاہو گیا۔
خاران میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں عام انتخابات کیلئے افسران کی ٹریننگ سیشن کے دوران دستی بم دھماکہ ہوا، ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں الیکشن کے ٹریننگ کے دوران حملہ کیا تاہم حملے سے کوئی جانی و مالی نقصانات کی اطلاع سامنے نہیں آسکی۔
دھماکے کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل سے چیف جسٹس پاکستان کیلئے اہم بیان جاری کردیا