قران میں ہے دشمنوں سے بھی اتنی نفرت نہ کرو کہ انصاف نہ کر سکو،عمران خان

Jan 15, 2024 | 17:54:PM
قران میں ہے دشمنوں سے بھی اتنی نفرت نہ کرو کہ انصاف نہ کر سکو،عمران خان
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حارث وڑائچ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ بھی لندن ایگریمنٹ کے تحت چل رہی ہے،چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں کہ قرآن کے پانچویں پارہ کی 8 ویں آیت پڑھ لیں ،قران میں ہے کہ دشمنوں سے بھی اتنی نفرت نہ کرو کہ انصاف نہ کر سکو،بلے کے کیس کی سماعت کیلئے پانچ رکنی بنچ ہونا چاہئے تھا ۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سب کچھ لندن پلان کے تحت ہو رہا ہے،عمران خان کا جیل میں ہونا پی ٹی آئی کا خاتمہ اور نواز شریف کے کیس معاف ہونا لندن پلان کا حصہ ہے،سب کچھ یہ بتانے کیلئے ہو رہا ہے کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کا مزید کہناتھا کہ توشہ خانہ ریکارڈ پر ہے کہ نواز شریف نے چھ لاکھ میں مرسیڈیز گاڑی لی ،مریم نواز نے بی ایم ڈبلیو گاڑی لی، ان کے سارے کیسز بند ہیں ہمارا ایک کیس ختم ہوتا ہے تو دوسرا شروع ہو جاتا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ ڈونلڈ لو اور جنرل باجوہ کو ایکسپوز کرنے کی سزا دی جا رہی ہے،واحد آدمی ہوں جس نے 27 سال جدوجہد کر کے پارٹی کو اس جگہ پہنچایا،ان کو پبلک کے غصہ کا اندازہ نہیں ہے،سوشل میڈیا کے دور میں کوئی چیز چھپ نہیں سکتی،آج پیش گوئی کر رہا ہوں کہ ان کو دھچکا لگنے والا ہے۔
عمران خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے نہیں دی جا رہی،انہیں لوگوں کا غصہ 8 فروری کو نظر آئے گا،ان کاکہناتھا کہ پارٹی اس وجہ سے کرش نہیں ہوئی کیونکہ عوام ساتھ کھڑی ہے،لوٹوں کی حالت بھی8 فروری کو نظر آئے گی،پی ٹی آئی کے 850 ٹکٹ تھے مشاورت کیلئے رجسٹر بھی جیل نہیں آنے دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ بلاول کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا،نواز شریف نے جانبدار امپائرز کے بغیر کبھی میچ نہیں کھیلا،نواز شریف نے ابھی بھی دو امپائر کھڑے کئے ہوئے ہیں،ایک امپائر نے نو بال دےدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر