الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر

سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل لازمی دائر کریں گے: چیئرمین پی ٹی آئی

Jan 15, 2024 | 16:49:PM
 الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل لازمی دائر کریں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ سمجھتے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے سے عوام کے حقوق متاثر ہوئے، ’’بلے ‘‘کا انتخابی نشان نہ ملنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی دکھ ہوا لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی نشان نہ ہونے پر ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، ہمارے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں لکھا ہوا ہے کہ ان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے نشان سے متعلق بتائیں گے، تین دن کےاندر پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹس سے اپنے امیدواروں کا بتائیں گے، امیدوار آزاد ہوں تو ہارس ٹریڈنگ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی ماحول گرم، جہانگیر ترین نے بھی آخر کار بڑا قدم اٹھا لیا