عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل,پی ٹی آئی کاکوئی رہنمانہیں پہنچا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور )بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل ہوگیا،سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل پانچ رکنی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا معائنہ کرنے کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی ۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم نے پی ٹی آئی کی قیادت کی نمایندگی کیلئے جیل میں ڈھائی گھنٹے تک انتظار کیا تھا،آنکھوں کا معائنہ کرنیوالے الات بھی ٹیم کے پاس موجود تھے ،آنکھوں کا معائنہ،بلڈ سیمپلنگ،بلڈ پریشر،مختلف ٹیسٹ کیئے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل انتظار کے ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 16فروری سے پہلے بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کرنے کے احکامات جاری کر رکھے تھے۔
پانچ رکنی ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کیا،طبی ٹیم کی رپورٹ جلد مرتب کیئے جانے کا امکان ہے
قبل ازیں، بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ چکی تھی لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی رہنمانہیں پہنچا۔
عمران خان کے طبی معائنے کے لئے اسلام آباد کے بہترین ہسپتالوں کے بہترین ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم جیل میں ڈھائی بجے سے پی ٹی آئی کی قیادت کی نمائندگی کے لیے انتظار میں تھی.
حکومت کی دعوت اور کافی انتظار کے باوجود تحریک انصاف کا کوئی رہنما عمران خان کے چیک اپ میں شرکت کے لیے جیل نہیں پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی صحت؛ایمبولینس اورڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ پہنچ گئی