نامور ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ شروع کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ارشاد قریشی) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں خصوصی ہسپتالوں کے نامور ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ شروع کر دیا۔
میڈیکل ٹیم نےپی ٹی آئی قیادت کی نمائندگی کیلئے جیل میں ڈھائی گھنٹے تک انتظار کیا،آنکھوں کا معائنہ کرنیوالےآلات بھی ٹیم کیساتھ موجود ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق حکومت کی دعوت اور طویل انتظار کے باوجود کوئی پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔
دوسری طرف بانی پی ٹی آئی کے جیل میں علاج اور صحت کی ابتدائی رپورٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی کے بلڈ پریشر، نبض، ٹمپریچراور شوگر کا مکمل چارٹ رپورٹ میں شامل ہے،بانی کی آنکھوں سے متعلق صورت حال کی بھی رپورٹ بھجوائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی کی رپورٹس،اورمیڈیکل سٹاف کی تفصیلات بھی بھجوائی گئی ہیں،رپورٹ میں یہ تفصیلات بھی شامل ہیں کہ بانی کوکب اور کس ڈاکٹر نے چیک کیا؟
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبرآگئی
رپورٹ کے مطابق آن ڈیوٹی ڈاکٹرز روزانہ 3 مرتبہ بانی کے وائٹل سائنز اور طبی معائنہ کرتے ہیں، روزانہ طبی معائنے اور وائٹل سائنز کا ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب کیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک ایمبولینس اور ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل کے پانچ نمبر گیٹ سےداخل ہوئی ہے۔
ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی پر مبنی میڈیکل ٹیم بانی پی ٹی آئی کے مکمل طبی معائنے کے بعد بانی کو ہسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔