پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبرآگئی

Feb 15, 2026 | 12:24:PM
  پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبرآگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آج کولمبومیں ہونےوالے پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ لورزکیلئے اچھی خبرآگئی۔
کولمبومیں آج بارش سے میچ متاثر ہونے کے امکانات کم ہوگئے ہیں اورمحکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بادل رہیں گےلیکن ممکنہ طورپربارش کاخطرہ کم ہوگیاہے۔
کل  سری لنکن محکمہ موسمیات نے خبردار کیاتھا کہ Bay of Bengal میں کم دباؤ کا نظام بن رہا ہے، جس کے باعث اتوار کی شام ہونے والے پاک بھارت میچ میں بارش کا قوی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت میچ سے قبل سری لنکا کرکٹ کا بڑا اعلان سامنے آگیا
کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے پاک بھارت ٹاکرے کیلئےدونوں ٹیمیں شام ساڑھےچھ بجےمدمقابل ہوں گی، کرکٹ فینز پاکستان ٹیم کی جیت کے لیے پرجوش ہیں،بڑے میچ کو دیکھنے کے لیے بڑی تیاری بھی کرلی گئی ہے اوربڑے شہروں میں بڑی اسکرینوں پرمیچ دکھایاجائےگا۔