نیپال کو ہرا کرویسٹ انڈیز سپر ایٹ مرحلے میں

Feb 15, 2026 | 14:06:PM
نیپال کو ہرا کرویسٹ انڈیز سپر ایٹ مرحلے میں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

بھارت کے شہر ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز نے نیپال کی جانب سے دیا گیا 134 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

مزید پڑھیں:بھارت نے آج بھی میچ میں ہینڈ شیک سے بھاگنے کا فیصلہ کرلیا

 بیٹنگ میں شائے ہوپ نے 61 اور شمرون ہٹمیئر نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔

 اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی 3 میچز جیت کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔